بزنس

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا الارم بج گیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت میں 9 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت میں 6 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا جس کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور
وزیراعظم کے درمیان مشاورت کے بعد طے پائے گا۔

To Top