بزنس

ایک ارب ڈالر کی سعودی امداد کے پہلے پیکج کی قسط آج متوقع

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کے لئے پہلے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکج کو آج یقینی بنائے گا جبکہ مزید ایک ارب ڈالر کی قسط آئندہ 1 ماہ تک مل جائے گی، وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ امدادی پیکج میں پیٹرولیم مصنوعات کی ادھار فراہمی دسمبر سے شروع ہوگی، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاہدوں پر عملدرآمد ہو چکا ہے جس میں 3 ارب ڈالر کے پیکج اور 3 ارب ڈالر کے تیل کے معاہدے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق
وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ سعودی ہم منصب نے سعودی رقم کی منتقلی کی یقین دہانی کرائی ہے، تین ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی مدد سے ملک میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا جس کا نمایا اثر روپے کی کم ہوتی قدر کو استحکام کرنے میں مدد دے گا۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت کو اس وقت شدید معاشی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ گزشتہ حکومت کی خراب پالیسوں کو ٹھہرایا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت دوست ممالک سمیت عالمی مالیاتی ادارے کے دروازے پر دستک دینے پر مجبور ہو گئی ہے۔ سے بھی رابطے میں ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بھی حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔

To Top