بزنس

پاکستان میں ہنڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کی مشہور موٹرسائیکل کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔مختلف موٹلز کی قیمتوں میں ڈھائی ہزار سے بائیس ہزار روپے تک اضافہ دیا۔ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سیکٹر نے اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔پاکستان کا متوسط طبقہ گاڑیاں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا اور موٹرسائیکل کو غریب کی سواری سمجھا جاتا ہے لیکن اب قیمتوں میں اضافے کے باعث موٹرسائیکل بھی استطاعت سے باہر نظر آتی ہیں۔مشہور زمانے آٹو کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی گاڑیوں میں دو ہزار سے 22 ہزار تک اضافہ کرکے نئی قیمتیں
کچھ یوں رکھی ہیں : ہنڈا 150 سی سی 8 ہزار اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار کی ہوگئی ,ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 66 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 66 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ سب سے ذیادہ اضافہ ہنڈا سی جی 22 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14500 روپے ہوگئی ہے۔

To Top