بزنس

گناہ ٹیکس کے نام پر عوام پر ایک اور نیا بم

پاکستان: نئی آنے والی حکومت کا عوام پر نئے نئے قسم کے بم پھینکنے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت پاکستان کی عوام پر ایک نئے قسم کا ٹیکس لگانے جا رہی ہے جس کی رو سے ایک سگریٹ کے پیکٹ پر تقریبا 5 سے 15 روپے ٹیکس ہو گا جس کا بنیادی مقصد سگریٹ پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن کو شعبہ صحت پر خرچ کیا جانا ہے۔ یاد رہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے حضرات پر لگے اس انوکھے قسم کے ٹیکس کو “گناہ ٹیکس” کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مذہبی جماعتوں کی
جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کردیا، معروف عالم دین مفتی نعیم اور اسکالر ابتسام الہی ظہیر کا کہنا ہے کہ گناہ کے نام پر ٹیکس لگانا حکومت کا نہایت ہی احمقانہ فیصلہ ہے، ٹیکس لگانا چاہیے لیکن دین کا مذاق نہ بنائیں، مذہبی جماعتوں کی جانب سے ٹیکس کو شریعت کے خلاف قرار دے دیا گیا۔

To Top