انٹرنیشنل

تیونس میں خواتین کے جائیداد میں مساوی حصے پر بل منظور

تیونس سٹی:شمالی افریقی مسلمان ملک تیونس میں جائیداد کے معاملے میں خواتین کو مساوی حصہ دینے کا مجوزہ دستوری بل کابینہ کے سامنے پیش کردیاگیا ہے۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق کابینہ میں تو اس بل کی منظوری دے دی گئی ہے لیکن اس کی باقاعدہ منظوری کیلئے بل کو ملک کی پارلیمینٹ میں غور و فکر کیلئے پیش کیا جائے گا۔ تیونس کے صدر بیجی قائد السبیسی نے گزشتہ ماہ اس بل کو کابینہ میں پیش کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا تھا۔ان کی کوشش ہے کہ یہ بل آنے والے سال میں
ہونے والے صدارتی الیکشن سے قبل منظور ہو جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کی اسلام پسند جماعت النہضہ اس دستوری بل کےخلاف ہے۔یاد رہے کہ کسی بھی عرب یا مسلمان ملک میں یہ اپنی نوعیت کی منفرددستوری تجویز ہے۔

To Top