انٹرنیشنل

سعودی شہزادی کا انتقال،شاہی خاندان سوگوار

ریاض :سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود انتقال کرگئیں ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی طرف سے سعودی شہزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر ‘شیخ خلیفہ بن زید النہیان’نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود کی وفات پر رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ راشدالمکتوم، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران،نائب صدر ،یو اے ای کی مسلح افواج اور ابوظہبی کے ولی عہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ان جیسی دیگر اہم شخصیات نے بھی شاہ سلمان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھجوائے۔

To Top