انٹرنیشنل

دبئی میں سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کے بارے میں اہم پیش رفت

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات دبئی کی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اہم اعلان کردیا۔سرکاری ملازمین اب 13اقسام کی چھٹیاں لے سکتے ہیں۔ دبئی کی حکومت کی جانب سے لیبر قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت ہیومین ریسورس کے ادارے کا کہنا ہے کہ2019 میں تمام سرکاری ملازمین 13اقسام کی چھٹیاں لے سکتے ہیں ۔ادارے کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین سالانہ چھٹی کے علاوہ ، بیماری کی چھٹی ، خاتون ملازمہ کے لیے حمل و وضح کی چھٹی ، مرد ملازم کے لیے بیوی کی بیماری میں بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹی،
حج کی چھٹی، مریض کی نگرانی کے لیے لی گئی چھٹی، اعزہ کی وفات پر تعزیت کی چھٹی ،شوہر کے سفر کے وقت بیوی کو چھٹی ، مختلف حکومتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی چھٹی ،۔اسکول کی چھٹی ، تنخواہ کی چھٹی ،حکومتی فرائض انجام دینے کی چھٹی ۔سالانہ چھٹی کے ضمن میں 30دن ،11ویں گریڈ 4گریڈ ملازمین کے لیے 25دن جبکہ تیسرے گریڈ اور اس کے نیچے کے ملازمین کیلئے 18دن کی چھٹی مقرر کی گئی ہے ۔حکومت نے ادارے کو پابند کیا ے کہ ملازم جب چھٹی کی درخواست دے گا تو 10 دن کے اندر درخواست کا جواب دینا لازم ہے۔بصورت دیگر درخواست قبول سمجھی جائے گی ۔

To Top