انٹرنیشنل

دنیا بھر میں سال نو کے استقبال کیلئے تقاریب کا آ غاز ہو گیا

دنیا بھر میں سال نو کے استقبال کیلئےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2019 کو خوش آمدید کہنے کیلئے سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ گزشتہ سال کو الوداع کہا اور موسیقی کی دھنوں پر رنگا رنگ آتش بازی کے  ساتھ 2019 کی آمد کا جشن منایا۔مہمانوں کی تواضع لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں نئے سال کا بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر سڈنی میں “ہاربر بریج ” کی دلہن کی طرح سجاوٹ کی گئی
اور موسیقی کی دھن پر رقص کے ساتھ ساتھ شاندار آتش بازی کی گئی۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جاپان، چین اور انڈونیشیا میں سال نوکا جشن اپنے اپنے روایتی طریقوں سے منایا جائے گا۔فرانس اور برطانیہ میں بھی آتش بازی کے انتظامات کئے جا چکے ہیں، ہوٹلوں میں خصوصی تقاریب کے ساتھ ساتھ میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان کے شہری بھی نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔
سب سے آخر میں امریکا کے شہر نیو یارک میں سال نو کا استقبال سحر انگیز طریقے سے کیا جائے گا۔ ٹائم اسکوائر پر کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگا اور نیو ایئر ایو بال روشن کیا جائے گا اور آتش بازی کے دلفریب نظاروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی نیو یارک میں روایتی طور پر ’نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب‘ منائی جائے گی، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز استعمال کیے گئے جسے ’’گفٹ آف ہارمونی‘‘ یعنی ہم آہنگی کا تحفہ کا نام دیا گیا ہے۔

To Top