انٹرنیشنل

پاکستان کو سدھرنے میں وقت لگے گا’نریندر مودی کا بے تکا بیان’

ممبئی :بھارت کے  وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں الیکشن میں مصروف ہیں اور عوام کو خوش کرنے کیلئے آئے روز نئے بیان جاری کرتے رہتے ہیں۔اب کی بار بھی انہوں نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئےکہا ہے کہ یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی کہ ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔دہلی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ سرجیکل سٹرائکس کا فیصلہ ایک ’بڑا خطرہ‘ تھا لیکن وہ کبھی خطرات سے نہیں گھبرائے، انھیں صرف فکر تھی
تو ان جوانوں کی جو اس آپریشن میں حصہ لے رہے تھے ، انہوں نے کمانڈوز کو صبح ہونے سے پہلے واپس آنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔نریندر مودی نے اس موقع پر اپنی مخالف پارٹیوں کو بھی نہیں چھوڑا اور ان کا حوالہ دے کر کہا کہ ہندوستان میں چند ایسے عناصر موجود ہیں جو پاکستان کی زبان بولتے ہیں۔ انھوں  نے کہا کہ کمانڈوز کی حفاظت کے لئے سرحد پار کارروائی کی تاریخ میں ردو بدل کیا گیا اور انھیں سرجیکل سٹرائکس سے پہلے مکمل تربیت دی گئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کے بے بنیاد بیان پر رد عمل کا اظہار کیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لہذا ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے۔دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بے تکے بیان کا جواب ٹھوس عملی اقدام سے دیا اور ایل او سی پر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، ترجمان آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہاکہ کواڈ کوپٹر جیسے ڈرونز کو ایل او سی پارکرنے نہیں دیں گے۔

To Top