انٹرنیشنل

باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

مہارشٹرا: بھارت میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ظالم باپ نے اپنی بیٹی کو ایسی سزا دی کہ وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جب 35 سالہ محمد مرتضیٰ منصوری نے اپنی 16 سالہ بیٹی شائستہ کو موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے سنا تو غصے میں آکر پہلے بیٹی سے موبائل فون چھین کر زمین پر پٹخ دیا اور پھر بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔بیٹی کی چیخیں سنتے ہی ماں نے اہل محلہ کو اکٹھا کر لیا اور
فوری طور پر شائستہ کو قریی نجی اسپتال لے گئے، لڑکی کی تشویشناک حالت دیکھ کر اسپتال انتظامیہ نے اسے کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال منتقل کرنے کا کہا، شائستہ کو فوری طور پر متعلقہ اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دوران علاج دم توڑ گئی طبی عملے کا کہنا تھا کہ واقعے میں شائستہ کا 70 فیصد جسم جھلس چکا تھا، ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ لڑکی نہ بچا سکے۔ماں کے مطابق اس کے شوہر نے شک کی بنا پر اتنا انتہائی قدم اٹھایا کہ وہ کسی لڑکے سے بات کررہی ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا، دوسری جانب پولیس نے محمد مرتضیٰ کو حراست میں لے لیا ہےاور اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

To Top