انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی پاکستانی قیادت سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز میں ہی پاکستان کی نئی قیادت سے ملنے کے خواہش کا اظہار کردیا!پاکستان اور امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بھی بڑی تبدیلی آئی ہے اور امریکی صدر اسلام آباد کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔اس خواہش کا اظہار صدر ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملنے کے منتظر ہیں اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کے پچھلے برس یکم جنوری کو امریکی صدر
کے ایک ٹوئٹ نے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پیدا کردیا تھا ٹویٹ میں امریکی صدر نے لکھا تھا کہ “امریکہ نے پندرہ سال تک پاکستان کو 33 ملین ڈالر کی امداد دے کر حماقت کی اور پاکستان نے صرف ہمیں بدلے میں دھوکہ دیا” تاہم اسکے بعد بھی ٹوئیٹ کی جنگ دونوں ممالک کے درمیان رہی جس پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا بھی ردعمل سامنے آیا,بہرحال اب امریکی صدر ایک بار پھر مفاہمتی انداز میں سامنے آگئے ہیں

To Top