انٹرنیشنل

قطر نے پاکستان کیلئے ویزہ سہولیات کا بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاکستانیوں کو قطر ائیرپورٹ پہنچنے پر 30 دن کا مفت ویزا جاری کیا جائے گا۔سیر و سیاحت کے لیے قطر جانے والے پاکستانیوں کو قطر کی جانب سے خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ہر پاکستانی شہری سیر وسیاحت کے ویزا کی سہولت سے فیض یاب ہو سکتا ہے۔لیکن اس سہولت سے فیض یاب ہونے کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں،جو پاکستانی شہری قطر ائیر پورٹ پہنچے گااس کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور مبلغ 5000 ریال رقم یا اتنی ہی مالیت کا کریڈٹ کارڈ موجود ہو نا لازم ہے۔پاکستان میں قائم قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ
دستاویز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو قطر ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر 30 دن کا مفت سیر و سیاحت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کیا۔ مزید رپورٹس یہ ہیں کہ قطر پاکستان سے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ویزہ فراہم کرے گا۔
ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستانیوں کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔ قطری سفیر کا کہنا ہے کہ ویزہ حاصل کرنے کیلئے بائیو میٹرک کا اندراج کروانا ہوگا اور قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دینا ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ قطر میں روزگار کے لیے جو درخواست دے گا اسے ورک کنٹریکٹ پر بھی دستخط کرنا ہوں گے۔

To Top