انٹرنیشنل

امریکہ میں آیا نے 2 ماہ کا بچہ قتل کر دیا

وسکونسن: امریکی ریاست وسکونسن میں آیا نے 2 ماہ کے بچے کو قتل کر دیا اور ماں کو آگاہ کئے بغیر لاش ماں کے حوالے کر دی۔میڈیا کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مارسا ٹائٹسورٹ پر2 ماہ کے بچے کے قتل کا الزام جان بوجھ کرعائد کیا گیا ہے۔بچے کی ماں کا موقف تھا کہ جب وہ اپنے بچے کو آیا کے پاس دیکھ بھال کے لیے چھوڑ کرگئی تو 2 گھنٹے بعد آیا نے بچے کی ماں کو موبائل پر میسیج بھیجا کہ وہ کسی کو نہ بتائے کہ میں بچے کی آیا ہوں
کیونکہ ایک ویب سائیٹ نے میرے متعلق ایک غلط خبر شائع کی ہے جس میں مجھ پربچوں کے ساتھ بد سلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جب ماں اپنے بچے کو واپس لینے آئی تواس نے دیکھا کہ اس کا 2 ماہ کا بچہ آیا کی گاڑی میں موجود تھااور اس کے چہرے کو ہیٹ سے ڈھکا ہوا تھا، سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑے پہنائے ہوئے تھے، ماں نے خیال کیا کہ بچہ سورہا ہے تاہم کچھ ہی دیربعد ماں نے محسوس کیا کہ بچہ سانس نہیں لے رہا اور پھرمزید غور کرنے پراس نے دیکھا
کہ اس کے بچے کے ہونٹ بھی نیلے ہو چکے تھےاوراس کے سر پر چوٹیں بھی تھیں، جس سے ظاہرہورہا تھا کہ بچہ کئی گھنٹے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔تاہم آیا نے اس حوالے سے پولیس کو بتایا کہ وہ بس اتنا جانتی تھی کہ بچہ مر چکا ہے لیکن اس کا بچے کے قتل سے کوئی لینا دینا نہیں۔خیال رہے کہ 28 سالہ آیا پر11 سالہ بچی کے ساتھ بھی برارویہ اختیار کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔اس کیس کے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

To Top