انٹرنیشنل

چائنہ کمپنی نے نیا ٹرپل فولڈنگ موبائل سسٹم متعارف کروا دیا

نیویارک :ڈبل فولڈایبل فون کے بعد اب چائنیز کمپنی شاؤمی نے ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے نیوز لیکر ایون بلاس نے ایک ویڈیو شئیر  کی ہے جس میں شاؤمی سمارٹ فون کمپنی کو ٹرپل فولڈ ایبل فون پر کام کرتا دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ فون دوسرے فولڈ ایبل سمارٹ فون سے بلکل مختلف ہے جس میں فون کی دو سائیڈز بیک ورڈ فولڈ ہو سکتی ہیں۔ویڈیو میں ایک سمارٹ فون دکھایا گیا ہے جس کا ڈسپلے سائز کافی بڑا ہے اوراس کی دونوں سائیڈز فولڈ ہیں جیسا کہ ایک عام فون کی ہوتی ہیں۔

To Top