انٹرنیشنل

سعودی ائیر لائن میں سعودی ائیر ہوسٹسز تعینات کرنے کا اعلان کر دیا گیا

ریاض:سعودی عرب کی نجی ایئرلائن ”ناس“ نےاسی ماہ کے دوران طیاروں میں سعودی ایئر ہوسٹس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 2 سالوں میں 300 ایئر ہوسٹسز اور سٹیورڈز تعینات کیے جائیں گے۔تعینات ہونے والے افراد کا سعودی ہونا لازم ہے اور ان کے پاس کم از کم ثانوی سکول سرٹیفکیٹ، انگریزی روانی کے ساتھ بولنا اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے مقررہ معیار کے مطابق قد اور وزن کا متناسب ہونا چاہیے۔ نجی ائیر لائن ناس انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی پیش قدمی کے خواہشمند ہیں اور خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کے بھرپور مواقع دئیے جائیں۔

To Top