انٹرنیشنل

آسٹریلوی وزیراعظم کے منفرد جوتے توجہ کا مرکز بن گئے

کینبرا:چند دن پہلے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی اہل خانہ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو بہت مقبول ہوئی۔خاص طور پہ ان کے ‘جوتے’ توجہ کا مرکز بنے رہے،جنہیں فوٹو شاپ کے زریعے زیادہ سفید اور چمکدار بنایا گیا تھا۔تصویری فریم میں ہنستی مسکراتی فیملی کامیاب زندگی کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے جسے کافی سراہا بھی گیا۔لیکن جوتون کی وجہ سے صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے اور حیران کن طور پر دونوں پاؤں میں الٹے پیر کا جوتا ہے۔ یہ غلطی وزیراعظم نے خود نہیں کی بلکہ
یہ کمال اُن کے فوٹو شاپ ڈیزائنر کا ہے۔دونوں پاؤں میں الٹے پاؤں کا نہایت سفید اور چمکدار جوتا ہونے پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ کچھ صارفین نے تو دیگر حکمرانوں کی تصاویر میں جوتوں کو سفید جوگرز سے تبدیل کرکے مضحکہ خیز پوسٹس کیں۔
آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن جو خود بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، معاملے کی تہہ تک پہنچ گئے اور اپنی ٹویٹ میں ہنستے ہوئے وضاحت کی کہ ’ میں نے کبھی اپنی ٹیم کو فوٹو شاپ کے ذریعے جوتے چمکدار کرنے کا نہیں کہا تاہم اگر فوٹو شاپ کرنا ہی ہے تو پیر کے بالوں پر توجہ دیں’۔آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہاکہ باہر واکنگ پہ جاتے ہوئے میں یہی جوتے پہن کر جاتا ہوں اور ساتھ ہی اپنی یہ تصویر بھی شیئر کی۔

To Top