انٹرنیشنل

بھارتی آرمی چیف نے کشمیر کے معاملے پر ڈھٹائی دکھا دی

دلی:بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے صاف لفظوں میں بتا دیا کہ کشمیر میں مذاکرات ہماری شرائط پر ہوں گے۔تاہم طالبان سے مزاکرات کیے جا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے طالبان سے مذاکرات کی حامی بھر لی ہے ان کا کہنا تھا کہ کہ اگر افغانستان میں بھارت کے مفادات ہیں تو بھارت کو اس سلسلے میں پیش قدمی کرنی چاہیئے اور مذاکرات میں حصہ لینا چاہیئے۔بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہر جگہ ایک ہی پالیسی اختیار نہیں کی جاسکتی،کشمیر کا معاملہ الگ ہے۔انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ مذاکرات ہوئے تو ہماری شرائط پر ہونگے۔

To Top