انٹرنیشنل

جرمنی کی عدالتوں سے بم برآمد ہونے لگے

برلن: جرمنی کے مختلف شہروں میں بم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے تین شہروں، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ کی عدالتوں میں بم رکھنےکی اطلاعات ای میل کے ذریعے بھیجی گئیں۔اطلاعات ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عمارتیں فوری طور پر خالی کروالی گئیں،جرمن حکومت کی جانب سے حکم ملتے ہی پولیس نے فوری کاروائی شروع کی اور عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عمارتوں کی تلاشی لی گئی،ساتھ ہی ساتھ جرمن کی مغربی ریاست ہیسی کی پولیس نے کہا ہے کہ کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔اس حوالے سے لوگوں میں خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔

To Top