انٹرنیشنل

پیرس میں دھماکے کے سبب متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

پیرس: فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں دھماکہ ہو گیا،یہ دھماکہ ایک بیکری میں ہوا جس کے نتیجے کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے پوش علاقہ  ریو ڈی ٹریوس کی بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی وجہ  سےاطراف میں کافی نقصان ہوا، اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیاں بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرانس کے وزیر داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،
ان کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ 200 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ساتھ ہی ساتھ امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کے سبب مذکورہ علاقے میں  داخل ہونے سے گریز کریں۔دھماکے سے ہونے والی تباہی کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کئے گئے ہیں ۔

To Top