انٹرنیشنل

پیرس کی یونیورسٹی میں زوردار دھماکہ

پیرس: لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر زوردارھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر پیرس کی لیون یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے باعث آگ لگ گئی جو شدت اختیار کر گئی، پولیس فوری پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ نے کاروائی شروع کرتے ہوئے عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور آگ بجھانا شروع کردی۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھت پر تعمیراتی کام ہورہا ہے جس کے دوران حادثاتی طور پر دھماکا ہوگیا،
جبکہ پولیس نے بیان دیاہے کہ یونی ورسٹی میں سائنس لائبریری کی چھت پر گیس بوتل میں زورداد دھماکہ ہونےکے باعث آگ لگی۔مزید کاروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

To Top