انٹرنیشنل

دنیا کا سب سے ضعیف العمر انسان چل بسا

جاپان (ٹوکیو) دنیا کے سب سے ضعیف العمر انسان “ماسازو نوناکا” نے ایک طویل عمر گذار کر آج دنیا کو
خیرباد کہہ دیا! جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والا اور ” دنیا کا سب سے قدیم ترین انسان” کا ایوارڈ حاصل کرنے والا ماسازو نوناکا چل بسا۔ماسازو کی عمر 113 برس تھی اور موت کے وقت بھی انہیں کوئی بیماری نہ تھی۔نوناکا 1905 جولائی میں البرٹ آئنسٹائن کی پیدائش کے چند ماہ بعد پیدا ہوئے اور اس بات کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ملتی ہے گنیز نے سرکاری طور پر اسپانیارڈ فرانسسکو نونز اولیوریا کی

موت کے ایک سال بعد ماسازو کو دنیا کا قدیم ترین انسان قرار دیا ۔ ماسازو نوناکا کل آٹھ بہن بھائی تھی جن میں سے چھ ماسازو کے چھ بھائی اور ایک بہن تھی انہوں نے 1913 میں شادی کی اور وہ پانچ بچوں کے باپ تھے ۔ ایک انٹرویو میں انکی پوتی نے بتایا “ہمیں انکی موت کا پتا ہی نہیں چلا وہ بلکل ٹھیک ٹھاک تھے اور روزمرہ کی طرح کا دن گزار رہے تھے اپنی موت کے وقت بھی انہوں نے خاندان کو کوئی تکلیف نہ دی” ماسازو ریٹائرمنٹ کے بعد سومو ریسلنگ دیکھا کرتے تھے اور چاکلیٹس کھانے کے شوقین تھے۔ماسازو کو سو سال کی زندگی کا تجربہ تھا ۔

To Top