انٹرنیشنل

امریکہ میں آباد مسلمان بستی پر حملے کی سازش

نیویارک سٹی: امریکا میں قائم اسلام برگ نامی ایک مسلمان بستی پر 4 امریکی نوجوان حملہ کرنے کی سازش کر رہے تھے۔اسکول کی طلبہ نے واقعے کی سازش سے آگاہ کیا۔اطلاعات ملتے ہی ان نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں 20 سالہ نوجوان برائن کولانیری، 18 سالہ دو نوجوان اینڈریو کرائیسیل اور ونسینٹ ویٹرومائل شامل ہیں۔تین نوجوانوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ تینوں پہلے ایک ساتھ بوائے سکاؤٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔انتین نوجوانوں کے علاوہ ایک 16 سالہ بچے پر بھی یہی الزامات ہیں۔تحقیقات اور تلاشی لینے کے بعد ان کے
قبضے سے دیسی بم اور بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔جس کے بعد ان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور نوجوانوں کو ہتھیار رکھنے اور سازش کرنے کے جرم میں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکا میں قائم یہ بستی ایک صوفی بزرگ مبارک علی شاہ کے کہنے پر ان کے مریدوں نے بسائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی یہ بستی درجن بھر گھروں پر مشتمل ہے۔ بستی اسلام برگ 1980 میں قائم ہوئی تھی جب پاکستانی صوفی بزرگ مبارک علی شاہ نے اپنے مریدوں کو شہر کے ہنگاموں سے دوربستی آباد کرنے کی ترغیب دی تھی۔

To Top