انٹرنیشنل

پہاڑوں کے اوپر تصاویر بنانے کی شوقین خاتون پہاڑ سے گر کر ہلاک

تائیوان:شہرت کے خواہاں انسان شہرت پانے کیلئے کسی بھی حد تک جاتے ہیں۔گزشتہ چند سال سے سیلفی کا پاگل پن لوگوں میں رچ بس گیا ہےجس کے باعث بہت سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ تائیوان میں بھی ہیش آیا، جہاں ایک سوشل میڈیا اسٹار36 سالہ گیگی وو پہاڑ کی اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گیگی وو خطرناک پہاڑ چڑھ کر وہاں بولڈ اور رومانوی انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی شوقین تھیں۔اسی وجہ سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پرکافی مقبولیت بھی رکھتی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گیگی وو کی ہلاکت مبینہ طور پر 100 فٹ بلند پہاڑ پر چڑھنے کے دوران ہوئی۔یہ بھی رپورٹس سامنے آئیں ہیں کہ 36 سالہ اسٹار گیگی وو اونچے پہاڑ پر چڑھنے کے دوران خراب موسم کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔گیگی وو نے گرنے کے بعد موبائل فون کے ذریعے اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا اور واقعے سے آگاہ کیا۔ تاہم فوری طور پر ان کی مدد کو کوئی نا پہنچ سکا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے دن ختم ہونے کے وقت خاتون کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا، اس لیے انہیں تلاش کرنے کے لیے دوسرے روز امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔تاہم گیگی وو کی لاش کو 22 جنوری کو تلاش کرلیا گیا۔

To Top