انٹرنیشنل

سعودیہ عرب میں اینٹی کرپشن مہم کا خاتمہ، 106 بلین ڈالر حکومتی خزانے میں منتقل

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سےنومبر 2017 میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن مہم بنائی گئی جس کے تحت شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اب حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم ختم کردی جس کے نتیجے میں قومی خزانےمیں لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم واپس جمع کرائی گئی۔سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے جاری اینٹی کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے، کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار ہونے والے وزرا کی تفتیش کی گئی
سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 381 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور 87 کے قریب افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، 106 بلین ڈالر کی رقم جائیداد، کمپنیز اور نقد رقم سمیت دیگر اثاثوں کی صورت میں جمع کرائی گئی۔واضح رہے کہ اس کمیٹی کا آغاز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیااور 2 سال بعد اینٹی کرپشن کمیٹی نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے جس کے بعد کرپشن کے خلاف آپریشن اختتام پذیر ہوگیا۔

To Top