کویت

کویت: وزارت داخلہ کا اقاموں کی تجدید کے حوالے سے اہم بیان

وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق کفیل شہریوں اور تارکین وطن کے اقاموں یا ان پر انحصار کرنے والوں کے اقاموں کی مدت بدھ یا جمعرات کو پوری ہوچکی ہے ایسے شہری اور تارکین وطن بدھ سے لیکر ہفتے تک کا جرمانہ ادا نہیں کرینگے ۔ موسم کی خرابی کے باعث ملک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور کوئی بھی محکمہ اپنی خدمات پیش نہیں کرسکتا تھا , شدید بارشوں اور طوفان کے باعث حکومت نے بدھ اور جمعرات کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جسکے باعث اقاموں کے تجدید ممکن نہ تھی لہذا وزارت داخلہ کے فیصلے کے مطابق بدھ یا جمعرات کو ختم ہونے والے اقاموں کی تجدید اتوار 18 نومبر سے ہوگی اور بدھ سے لیکر ہفتے تک کا جرمانہ وزارت وصول کرنے کی مجاز نہیں۔

وزارت داخلہ نے یہ بات بھی واضح کی کہ بنگلادیشی اور نیپالی شہریت رکھنے والے افراد کے اقاموں کے تجدید فنگر پرنٹس کے بغیر نہیں کے جائے گی ۔

To Top