کویت

کویت:فحاحیل میں جعلی سی آئی ڈی جاسوس نے ایشیئن کو لوٹ لیا

کویت کے علاقے فحاحیل میں کل رات ایک آدمی نے خود کو سی آئی ڈی جاسوس ظاہر کرکے ایک ایشئین کو لوٹ لیا , جعلی سی آئی ڈی جاسوس نے نا صرف ایشئین کو لوٹا بلکہ اسکو زدکوب بھی کیا ۔ جعلی سی آئی ڈی جاسوس نے فحاحیل کے علاقے سے SUV چرا کر فرار ہونے کی کوشش کی , اہم بات یہ کہ SUV میں ایک بچہ بھی موجود تھا۔ عین موقع پر سڑک پر چلنے والے مسافروں نے اسے روک لیا , وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق جعلی جاسوس نے راہگیروں کو چاقو دکھا کر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں دھمکیاں دیں۔ تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود جعلی سی آئی ڈی جاسوس فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

To Top