کویت

مخلص کویتی خاتون کا نیک عمل , کلینرز کو کھانے پر مدعو کرلیا

کویتی خاتون۔کا مخلص و نیک عمل ! اپنے علاقے کے تمام کلینرز کو کویت کے ایک معزز ریسٹورنٹ میں کھانے کی دعوت دے ڈالی ۔ کویت کی نیک صفت خاتون نے اپنے علاقے کو صاف کرنے والے کلینرز کو کویت کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کھانے کی دعوت دی اور مسلسل چار گھنٹے تک انے والے کارکنان کی میزبانی کرتی رہی ۔ کویتی خاتون اپنی پہچان کروانے نام ظاہر کرنے اور کسی بھی قسم کی معلومات کو ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو وضاحت دیتے ہوئے خاتون نے کہا وہ یہ صرف اور صرف
اللہ کی خوشنودی کے لئے کر رہی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ انکا نام اس نیک عمل کے لئے شہرت پائے۔ خاتون نے مزید کیا کہ کویت کے کسی بھی علاقے میں صفائی کا کام کرنے والے کارکنان کا خیال رکھنا چاہئے ان ہی کارکنان کی وجہ سے ہمارا ملک صاف رہتا ہے. اس دعوت میں کلینرز بڑی تعداد میں آئے تھے کلینرز نے پیلے رنگ کے یونیفارم زیب تن کئے ہوئے تھے اور سورج سے بچنے کے لئے شیلینگ بھی پہنی ہوئی تھیں تمام کلینرز قطار بنا کر کھانا وصول کر رہے تھے۔

To Top