کویت

کویت کا موسم ایک بار پھر غیر مستحکم ہونے کی پےشن گوئی

کویت ایک بار بھر غیر مستحکم موسم اور بارشوں کے زد میں! محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے۔مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات 22 نومبر سے شروع ہونے والا ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا کبھی ہلکی اور کبھی تیز نوعیت کی بارشیں متوقع ہیں ۔ ماہر موسمیات عبدالعزیز القراوی کی پیشن گوئی کے مطابق ملک بھر میں کہیں کہیں وقفے سے بارشیں ہونگی جن کا دورانیہ کبھی کم اور کبھی ذیادہ رہے گا جبکہ ہوا کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوگی۔
انہوں نے مزید پیشن گوئی کرتے ہوئے مطلع کیا کہ سمندر میں لہروں کے سطح سات فٹ تک رہےگی جبکہ چند علاقوں میں لو وزیبیلٹی کا امخان ہے ۔ عبدالعزیز القراوی کی پیشن گوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اور غیر مستحکم موسم کی صورتحال پیر کی صبح تک جاری رہے گی ۔ ماہر موسمیات نے لوگوں کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ موسم کی مکمل تفصیلات جاننے کے لئے www.met.gov.kw کا وزٹ کریں

To Top