کویت

کویت: اقاموں سے متعلق بڑا فیصلہ لینے کی منصوبہ بندی

کویت سٹی: کام کے سلسلے میں کویت آنے والے نئے تارکین وطن ملازمین کے اقامے تین سال سے پہلے تبدیل نہ کرنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق مین پاور اتھارٹی بیرونِ ملک سے آنے والے ملازمین کے ویزوں کی منتقلی سے متعلق بڑے فیصلے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے باعث بیرون ملک سے نجی کمپنیوں میں آنے والے ملازمین تین سال سے قبل کسی دوسری کمپنی پر اقامہ تبدیل نہیں کرواسکتے۔ اس فیصلے کی رو سے غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ کویتی حکام
کو ویزوں کی تجارت اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ موجودہ صورتحال میں ملازمین پہلے سال کے بعد 300 دینار ادا کرکے چھ ماہ میں ویزا منتقل کروا لیتے تھے جو اس فیصلے کے بعد ممکن نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے کمپنیوں کو ببڑا منافع ہوگا۔

حوالہ: عرب ٹائمز

To Top