کویت

کویت: کویت کے اٹارنی جنرل کی کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی سخت ہدایات

کویت سٹی : تیرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لئے کویت کے اٹارنی جنرل کی جانب سے سخت ہدایات جاری کردی گئيں ۔ سماجی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر بچوں کی تشہیر اور مختلف منفی اشتہارات کے لئے بچوں کا استعمال ہرگز مناسب نہیں, اسکے علاوہ کم عمری سے ہی سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔ان تمام گھمبیر مسائل پر وزارت انصاف و عدل کی جانب سے شائع ہونے والے بیان میں یہ بات واضح کی گئی کہ تیرہ سال سے کم عمر بچے
سوشل میڈیا کے استعمال کےمجاز نہ ہونگے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے وزارت مثبت اقدامات کرے گی۔ جاری ہونے والے بیان میں یہ بات بھی واضح کی گئ کہ سماجی ویب سائٹس پر بچوں کے تجارتی استحصال پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے سوائے مثبت اشتہارات کے جن میں بچوں کی پسندیدہ چیزوں کی تشہیر مثبت انداز میں کی جائے۔ وزارت ان تمام ہدایات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے گی تاکہ ان پر سختی سے عمل کیا جا سکے ۔

To Top