کویت

کویت: DGCA کی جانب سے 2023 تک نئے مسافر ٹرمینل کے منصوبے کا اعلان

کویت سٹی: کویت وژن 2035 کی ایک اور کڑی سامنے آگئی کویت ٹرمینل فور کے افتتاح کے بعد مسافر ٹرمینل ٹو کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا۔ڈاریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے صدر شیخ سلمان صباح السالم الحمود الصباح نے اپنے بیان میں کہا ملک میں ہوائی نقل و حمل کی خدمات میں واضح بہتری آئی ہے جس سے کویت وژن 2035 کے منصوبوں اور اصلاحات کو کافی تقویت ملی ہے۔ مقامی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ سلمان نے کہا گزشتہ دس سالوں میں کویت نقل و حمل کی صنعت میں ترقی کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے
کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا گیا اور 2035 کویت وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں ہوائی نقل و حمل کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ کویت ہوائی اڈے کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی اقدامات کئے گئے اور۔مسافروں کی سلامتی کو اول ترجیح دی۔
ذرائع
شیخ سلمان کے بیان کے مطابق کویت ٹرمینل فور کا افتتاح اور کویت ائیر ویز کے لئے مختص کرنے کا مقصد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھیڑ کو کم کرنا اور مسافروں کو کسی بھی قسم کی دقت سے محفوظ رکھنا تھا۔ نئے منصوبوں کے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ سلمان نے کہا آنے والے وقتوں میں دو نئے رن وے اعلیٰ درجے کے نظام کے ساتھ ایک نیا کنٹرول ٹاور اور کویت انٹرنیشنل ہوائی اڈے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ایک نیا کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے 2023 کویت ٹرمینل 2 کے منصوبے کا اعلان بھی جو کہ عالمی سطح پر میگا ہوائی اڈوں کی طرز پر ڈیزائن کیا جائے گا اور اس میں 25 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کے جا سکینگی۔ اسکی تعمیر کے دوران انجینئرز تربیت یافتہ اود قابل کارکنوں کو 12000 ملازمتیں فراہم ہونگی خاص کر کویتی نوجوانوں کو تجیحی بنیاد پر نوکریاں دی جائینگی اور ملک کو سالانہ 300ملین ڈالر کا منافع ہوگا۔
ذرائع :عرب ٹائمز کویت

To Top