کویت

بھارتی شہری 20000 دینار کا فراڈ کرتے پکڑا گیا

کویت سٹی: بھارتی شہری کو 20 ہزار دینار کی گھپلے بازی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت میں کھانے کی اشیاء سپلائی کرنے والی ایک کمپنی کی جانب سے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی کا ہی ایک ملازم کمپنی کا 20 ہزار دینار لے اڑا ہے جس کا کسی کو کوئی علم نہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ 20 ہزار دینار جو کہ نقدی کی صورت میں ہے علاوہ ازیں 10 ہزار دینار کا مال جو کہ کھانے کی اشیاء
صورت میں ہے وہ بھی اسی بھارتی شخص کی تحویل میں ہے۔ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عین اس وقت ملزم کو گرفتار کر لیا جب وہ ملک چھوڑ کر بھاگ جانے کے چکر میں تھا۔ یاد رہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کھانے کی اشیاء کا مال پہلے ہی آدھی قیمت پر فروخت کر دیا ہے اور وہ جلد ہی ملک چھوڑ کر فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔

To Top