کویت

کویت: غیر ملکی ملازمین تین سال تک پہلی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے پابند ہونگے

کویت سٹی : کویت مین پاور اتھارٹی کی غیر ملکی ملازمین پر ویزا کے اجراء کے بعد تین سال تک ویزا تبدیل نا کرنے کی پابندی! تفصیلات کے مطابق کویت مین پاور اتھارٹی مبینہ طور پر ملک میں آئے غیر ملکی ملازمین پر ویزوں کی تبدیلی کے حوالے سے چند پابندیاں عائد کرنے پر عمل در آمد کر رہی ہے جس میں ویزا کے اجراء کے بعد تین سال تک ملازمین کو ویزا تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ملازمین پہلی کمپنی کے ساتھ تین سال کی مدت پوری کرینگے اور اسکے بعد ہی وہ کسی دوسری کمپنی

میں کام کرنے کے مجاز ہونگے۔ذرائع کے مطابق یہ پابندی نجی شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین پر عائد ہوگی۔چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں پہلے ہی اس پابندی کا اطلاق کرچکی ہیں ۔ تاہم دیگر شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین ایک سال بعد بغیر کسی فیس کی ادائیگی کے اور چھ ماہ بعد 300 دینار فیس ادا کرکے ویزا تبدیل کرسکتے ہیں۔

To Top