کویت

کویت: کویتی امام شیخ فہد الکندری کو مبالغہ آرائی کے باعث معطل کردیا گیا

کویت سٹی: وزارت اوقاف و اسلامی امور نے امام شیخ فھد الکندری کو مبالغہ آرائی کے سبب معطل کردیا! تفصیلات کے مطابق شیخ فہد الکندری جو حشام ابن امیر مسجد میں تبلیغی فرائض انجام دے رہے تھے اس وقت مشکل کا شکار ہوگئے جب انہوں نے دوران تبلیغ حضور پاکﷺ کی تعریف میں مبالغہ آرائی سے کام لیا اور انکی والدہ حضرت بی بی آمنہ کے لئے رحم و بخشش کی دعا کی ۔ روزنامہ الراعی کی رپورٹ کے مطابق شیخ فہد الکندری نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انکو بغیر کسی تحقیقات کے معطل کردیا گیا۔
شیخ الکندری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انکو اس بات کا علم نہیں کہ انکو کیوں معطل کیا گیا کیونکہ انکے بیان میں کہیں کچھ غلط یا مبالغہ آرائی نہیں تھی انہوں نے حضور پاکﷺ کی والدہ کے لئے دعا فرمائی کیونکہ انکی وفات اسلام سے قبل ہوئی تھی اور رحم اور مغفرت کی دعا ہرگز غلط نہیں ۔تاہم امام شیخ فہد الکندری اپنی معطلی کے خلاف 60 دن کے اندر مقدمہ درج کرینگے۔

To Top