کویت

کویت: بھارتی نے نشے میں گاڑی پٹرول پمپ میں دے ماری

کویت سٹی: نشے میں دھت بھارتی شہری نے گاڑی پٹرول پمپ میں دے ماری۔ روزنامہ الراي کی تفصیلات کے مطابق پولیس نے احمدی کے علاقے سے شراب کے نشے میں دھت بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے متعلقہ بھارتی شہری نے شراب کے نشے میں ہونے کے باعث گاڑی پٹرول اسٹیشن کو دے ماری اور مبینہ طور پر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پٹرول اسٹیشن ملازمین نے ناکام بنا دیا، موقع پر موجود ملازمین نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی پولیس کی
تفتیش کے دوران متعلقہ شخص کی گاڑی سے شراب، گلاس اور برف کیوبز برآمد ہوئے جسے پولیس نے فوری طور پر قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔

To Top