کویت

کویت : یکم جنوری 2011 سے پہلے مقرر کردہ مینیجرز کے لئے خاص انتظامی سرکلر جاری کردیا گیا

کویت سٹی:پبلک اتھارٹی آف مین پاور نے یکم جنوری سے پہلے مقررکردہ انجینئرز کے ملازمتوں کے عنوان کی تجدید کے لئے انتظامی سرکلر نمبر 104 / 2018 جاری کردیا!تفصیلات کے مطابق وہ تمام انجینئرز جن کو 1جنوری 2011 سے قبل انجینئر مقرر کیا گیا انکو اپنی ملازمت کے عنوان کی تجدید لازمی کرنی پڑے گی۔انتظامی سرکلر کے مطابق پیش کردہ تاریخ سے قبل مقرر ہوئے مینیجرز کے نام خودکار تجدیدی نظام میں شامل کئے گئے ہیں اور یہ تمام انجینئرز اپنی جامعات کی ڈگری لازمی فراہم کرینگے۔ذرائع کے مطابق جاب ٹائیٹل ورک پرمٹ پر ریجسٹر ہونا ضروری ہے۔

جنوری، 2011 کے بعد مقرر کردہ مینیجرز کے لئے نوکری کا کوئی نیا تجزیہ نہیں ہوگا جب تک وہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی کی ڈگری نہ دیں۔کمپنی کے نمائندوں (مندوب)کے سلسلے میں ذرائع نے واضح کیا کہ انکو کسی یونیورسٹی سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے البتہ وقفے وقفے سے سرگرمیاں عہدوں کے حساب سے جانچی جائینگی ۔

To Top