کویت

کویت: کویت ٹرمینل 4 میں جدید طرز کا پریمیم لاؤنج قائم کردیا گیا۔

کویت سٹی: کویت ائیرویز کارپوریشن نے حال ہی میں کھولے جانے والے ٹرمینل 4 کی عمارت میں نئے ریاستی آرٹ لاؤنج “بیان لاؤنج “کا افتتاح کیا! تفصیلات کے مطابق ٹرمینل فور میں قائم کیا گیا بیان لاؤنج خصوصی طور پر فرسٹ اور بزنس کلاس مسافروں کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈاریکٹریٹ جنرل آف سول ایسوسی ایشن چیرمین شیخ سلمان الحمود الصباح کی موجودگی میں ہوا۔اس موقع پر شیخ سلمان نے اپنے بیان میں کہا کہ KAC کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے اور کویت ائیر پورٹ

کو مکمل جدید طرز پر قائم دیکھنا چاہتا ہے ۔ اس موقع پر شیخ سلمان نے KAC کو خراج تحسین پیش کیا اور کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔
KAC چیئرمین یوسف الجاسم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئے پریمیم لاؤنج کا افتتاح کویت ائیرویز کارپوریشن کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے,یہ لاؤنچ صرف 70 دنوں میں تعمیر کیا گیا ۔اس منصوبے کو جنوبی کوریائی کی انچوین انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارپوریشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔

To Top