کویت

کویت: گھروں میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات, وزارتِ داخلہ کا عوام کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ

کویت سٹی: کویت میں گھروں میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزارت داخلہ کا عوام کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ!تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزارت داخلہ نے شہریوں اور تارکینِ وطن خاندانوں کو احتیاط برتنے کی تنبیہ کی اور درخواست کی کہ لوگ ذیادہ دیر گھروں سے دور رہنے کی صورت میں اپنے علاقے کے پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں اور اپنے تمام قیمتی اثاثوں کو بینکوں میں محفوظ کریں ان تدابیر سے چوری کے امکانات کم کئے جاسکتے ہیں۔اسکے علاوہ شہریوں اور تارکینِ وطن خاندانوں کو کو

یہ مشورہ بھی دیا کہ گھروں سے دور جانے سے پہلے پانی کے نلکوں کو بھی بند کریں اور گھروں کی لائٹس مدھم کردیں۔ وزارت داخلہ نے عوام کو آگاہ کیا کہ چوری اور ڈکیتی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ایک سیکیورٹی منصوبے پر عمل درآمد کر رہا ہے اور تمام رہائشی علاقوں میں پولیس چوکیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی کے اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک صورتحال یا مشتبہ افراد کی موجودگی کی فوراََ اطلاع 112 پر دیں۔

To Top