کویت

کویت: عوام خبردار! بینک اکاؤنٹس سے پیسوں کی چوری کا سلسلہ پھر شروع

کویت سٹی:شہری و تارکین وطن ہوجائیں خبردار, بینک اکاؤنٹس سے پیسے چوری ہونے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک اور چوری کا واقعہ رونما ہوا جب آئل کمپنی کے ایک اہلکار نے رپورٹ درج کروائی کے اسکے بینک اکاونٹ سے کسی نامعلوم شخص نے پیسے چوری کرلئے۔ متاثرہ شخص نے آردیہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسکے اکاونٹ سے کسی نامعلوم شخص نے 4000 دینار کی چوری کی ہے۔شکایت کار نے یہ بھی بتایا کہ اسکے پاس پہلے ایک مشتبہ شخص کا فون کال آیا
جو انگریزی زبان میں بات کر رہا تھا مشتبہ شخص نے اس نے کو بتایا کہ اسنے 20000 دینار جیتے ہیں جو اسکے اکاونٹ میں جمع کروانے کے لئے بینک اکاونٹ نمبر اور پاسورڈ درکار ہے,یہ معلومات فراہم کرنے کے کچھ دیر بعد اسکے اکاونٹ سے 4000 دینار کی چوری ہوگئی ۔

To Top