کویت

کویت: شیخ جابر الاحمد برج کی سیکیورٹی کے لئے 819 سی سی ٹی وی اور 25 پی ٹی ایکس کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا گیا

کویت:جابر الاحمد برج کے افتتاح سے قبل ہی اسکی سیکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی اور پی ٹی ایکس کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا گیا!تفصیلات کے مطابق ویڈیوز کی نگرانی کے نظام کے حوالے سے مشہور و معروف کمپنی Skicora نے کویت کو 819 فکسڈ سی سی ٹی وی کیمرے اور 25 پی ٹی ایکس کمرے ٹریفک جام اور حادثات کی نگرانی کے لئے فراہم کئے۔دراصل وزارت برائے پبلک ورکس نے مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا کوSikora مصنوعات فراہم کرنے والے ڈسٹریبیوٹرز سے درخواست کی تھی کہ وہ کویت کو cctv کیمرے فراہم کریں تاکہ
شیخ جابر الاحمد برج کے افتتاح کے بعد اسکو استعمال کرنے والے صارفین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جاسکے اور لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی نگرانی کی جا سکے۔شیخ جابر برج کا افتتاح اگلے ماہ جنوری میں کردیا جائے گا۔یہ پل دنیا کے طویل ترین پلوں میں سے ایک ہوگا اور اسکی حفاظت اور کسی بھی قسم کے ٹریفک مسائل سے بچنے کے لئے اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے ان۔مخصوص کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔

To Top