کویت

کویت:ملک بھر میں درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچنے کا امکان:ماہر فلکیات کی پیشن گوئی

کویت ماہر فلکیات عادل المرزوق کی پیشن گوئی کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچنے کا امکان!ماہر فلکیات عادل المرزوق نے عوام کو احتیاط برتنے کی تنبیہ کے اور مطلع کیا کہ آئندہ چند دنوں میں سردی کی شدید لہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی جسکے بعد درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔درجہ حرارت کی تبدیلی کا سبب شمالی ہواؤں کا سلسلہ ہے جو کبھی معتدل اور کبھی ہلکے درجے پر ہونگی شمال کی جانب سے چلنے والی ہوا کے باعث درجہ حرارت اس ہفتے کم ہونا شروع ہوجائے
گا۔جبکہ نئے سال کے پہلے ہفتے کے دوسرے روز تک معتدل ہوحائے گا۔المرزوق کے پیشن گوئی کے مطابق نئے سال کے آغاز تک درجہ حرارت منفی ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ جنوری کہ وسط مہینے تک صبح کا درجہ 2 سے 8 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ جنوری 14 سے فروری کے اختتام تک درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ موسم میں اس تبدیلی کا سبب سائیبرین ہائی (خشک سرد ہوا) کی موجودگی ہے جسکے باعث بارشوں کا امکان انتہائی کم ہوجائے گا۔

To Top