کویت

کویت:2019 میں مریضوں کو الیکٹرانک نظام کے ذریعے دوائیاں دستیاب ہونگی

کویت سٹی: وزارت صحت میں خوراک اور منشیات کنٹرول کے اسسٹنٹ انڈر۔سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ البدر کے بیان کے مطابق نجی و سرکاری شعبوں کو 2019 تک الیکٹرانک نسخے سے منسلک کردیا جائے گا! تفصیلات کے مطابق وزارت صحت ایک ایسا الیکٹرانک نظام متعارف کروانے جا رہی ہے جسکے تحت مریضوں کو الیکٹرانک نظام کے ذریعے دوائیاں تقسیم کی جائینگی۔اس نظام میں دواؤں کو چیک کرنے میں مدد ملے گی اور گوداموں میں موجود دواؤں کا حساب رکھنا آسان ہوگا,یوں دوائیوں کے ضائع ہونے اور چوری ہونے کا خطرہ کم ہوجائے گا۔ایک مقامی اخبار سے خصوصی انٹرویو کے دوران عبداللہ البدر

نے اعلان کیا کہ پبلک اتھارٹی برائے صنعت کے تعاون سے جلد ہی بین الاقوامی کمپنیوں سے مذاکرات کئے جائینگے اور بین الاقوامی کمپنیوں کو ملک میں دواساز فیکٹریوں کی سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

To Top