کویت

وزارت تعلیم کا تارکین وطن کو بڑا جھٹکا۔

کویت سٹی: وزارت تعلیم کے انتظامی شعبے نے جون 2019 کے اختتام تک نوکریوں سے برخاست کردیئے جانے والے تارکین وطن ملازمین کی حتمی فہرست تیار کرلی! ذرائع کے مطابق جون 2019 تک جن غیر کویتی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا انکی کل تعداد 1000 ہے, جن میں 300 اساتذہ, 100 سوشل ورکرز اور 600 معاون کارکنان شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان ملازمین کے نام متعلقہ تعلیمی اضلاع اور وزارت کے ڈاریکٹروں کو نظر ثانی کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پبلک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 300 اساتذہ کو منتخب کیا جو اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں
اور انہیں جون کے اختتام تک انکی خدمات سے فارغ کردیا جائے گا , اور ان ہی شعبوں میں مہارت رکھنے والے کویتی اساتذہ کو مقرر کیا جائے گا۔ذرائع نے سماجی کارکنوں کی تعداد واضح کی جو کہ 100 سے 200 تک کم کی گئیں ہیں کیونکہ یہ جگہیں کویتی شہروں سے پر ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا, جبکہ 600 معاون کارکنان میں سے 250ؑ کارکنان فروانیہ تعلیمی ضلع سے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پبلک سروسز اور مالی معاملات کے محکمے صفائی کے کارکنوں کو فراہم کرنے اور تعلیمی ضلع میں اسکولوں کے عملے کی مدد کے لئے ٹینڈر تیار کررہے ہیں.

To Top