کویت

کویت:وزارت کا الیکٹرک کاروں کے لئے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ارادہ

کویت سٹی: وزارت برائے بجلی و پانی نے الیکٹرک کاروں کے لئے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا! تفصیلات کے مطابق بجلی و پانی کی وزارت الیکٹرک کاروں کے لئے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ چارجنگ اسٹیشنز ان گاڑیوں کے لئے قائم کئے جائینگے جو برقی طاقت سے چارج ہوتی ہیں اور انکے استعمال سے ماحول میں آلودگی کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے۔وزات برائے بجلی و پانی پبلک اتھارٹی برائے صنعت اور کار کمپنی کے تعاون سے الیکٹرک کاروں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لئے شرائط و ضوابط

کی فہرست جاری کرےگی اور پھر پبلک اتھارٹی برائے ماحولیات جو کہ ایک سال سے زائد عرصے سے اس پروجیکٹ پر کام کررہی ہے کے ساتھ مل کر مطالعہ کرے گی۔وزارت کے انتظامی معاملات کے ڈپٹی محمد محمد شرحان نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سرکاری ماحولیاتی قانون کو لاگو کرنا ہے۔EPA کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے بعد ملک میں ماحولیاتی آلودگی کو %50 تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

To Top