کویت

کویت: گھروں میں چوری کے معاملات میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا گیا

کویت سٹی: گھروں میں چوری و ڈکیتی کے معاملات میں ملوث گروہ آخر کار گرفتار ہوگیا! تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے گھروں میں چوری کے بڑھتے ہوئے معاملات نے مختلف علاقے کے رہائشیوں میں خوف ہ ہراس پھیلایا ہوا تھا اور لوگ اپنے قیمتی سامان کے لئے فکر مند رہنے لگے تھے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ نے عوام کو خبردار بھی کیا تھا اور چند تدابیر بھی بتائی تھیں, تاہم اب اس معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزارت داخلہ نے شام سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو
یرموک کے علاقے سے گرفتار کرلیا, تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ گروہ متعدد چوری کے جرائم میں ملوث ہے اور جلیب الشویخ کے رہائشی ہیں۔گرفتاری کے دوران مشتبہ افراد کے پاس سے پیسے , قیمتی زیور اور چند مہنگی اشیاء بھی برآمد ہوئیں , تاہم مزید قانونی کاروائی کے لئے گروہ کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

To Top