کویت

پکنک برائے خصوصی اطفال 2018

کویت سٹی: اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کویت میں مقیم پاکستانی اور دیگر قومیتوں (ایکسپیٹریئٹ) سے تعلق رکھنے والے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لئے رنگا رنگ سالانہ پکنک برائے خصوصی اطفال 2018 کا اہتمام کویت کے یوم البحار پارک میں بروز جمعہ المبارک 28 دسمبر 2018 میں کیا گیا۔جس میں حکومت کویت کی نمائیندگی کرتے ہوئے وکیل وزاره سیاحت جناب یوسف مصطفی عبدالله نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی اور اینجلز پیرنٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات کا ارادہ ظاہر کیا کہ کے آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے لئے اینجلز پیرنٹس کا
بھرپور ساتھ دینگے، سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے خصوصی طور پر پکنک میں شرکت کی۔ان کے علاوہ کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات اور شعبہ خصوصی تعلیم اور میڈیکل نے بھی پکنک میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے والدین اور اتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔
پاکستان سے ماہر آڈیولوجسٹ ڈاکٹر سید نوشاد شوکت (کراچی) ، سٹیپ ٹو لیرن (اسلام آباد) کے ڈئریکٹر میجر عمیر بن طاہر، کنگسٹن اسکول (ایبٹ آباد) کے فاؤنڈر محمد عرفان۔ ملائشیا سے شعبہ خصوصی تعلیم کی ماہر ڈاکٹر فرحین ناز نے بذریعہ ٹیلیفون حاضرین سے تبادلہ خیال کیا ۔
بانی و صدر اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن انجینئر/ سیدجنید احمد نے کہا کہ اس پکنک کا مقصد تمام والدین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ تاکہ انہیں آگاہی دی جائے کہ وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں اور کسی سے کم تر نہیں۔انھوں نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ ان بچوں کی آبیاری کے لئے اساتذہ کرام کے ساتھ والدین کو بھی متوازن محنت اور آگاہی سے کام لینا پڑیگا یہ ایک صبر آذمہ کام ہے۔ ہمت سے منزل تک رسائی ممکن ہے
بچوں کے والدین نے بچوں کے ہمراہ مختلف گیمز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بچوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔ پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی مہتمم فزیکل ایجوکیشن مسز شائستہ طاہر نے اپنی گرلز گائیڈ ٹیم کے ساتھ اینجلز، انکے بھائی / بہن اور والدین کے لئے مختلف گیمز منعقدکروائے۔ جیتنے والوں کو انعامات دیئے گئے۔
اینجلز پیرنٹس اینڈ سبلنگس والینٹیئرز نے گیمز ، فیس پینٹنگ، ہینڈ پینٹنگ اور دیگر امور میں بڑھ چڑھ کر اپنا پورا کردار ادا کیا
جمعہ کی نماز کے بعد حاضرین کی تواضع پر تکلف ظہرانے سے کی گئی ،جس میں لذیز بریانی، حلیم، چکن میکرونی اور پچوں کے لئے میکڈونلڈز کڈز میل وغیرہ شامل تھی۔
پروگرام کےاختتام پر وکیل وزارہ سیاحت کی طرف سے پاکستان ایمبیسی اور اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن نے وکیل وزارہ ، ایمبسڈر اور والینٹیئرز کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دیئے۔ خصوصی بچوں اور انکے بھائی بہنوں کو مختلف تحفے تحائف بھی انکی اپنی جگہ پر جا کر پیش کئے گئے۔

حوالہ: ووپ میڈیا

To Top