کویت

کویت: معذور افراد کو فنگر پرنٹس حاضری نظام سے استثنیٰ حاصل

کویت سٹی: وزارت صحت میں سول سروس کمیشن کے قائم کردہ فنگر پرنٹس حاضری نظام سے معذور ملازمین کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔مقامی اخبار کے ذرائع کے مطابق وزارت میں کام کرنے والے معذور ملازمین کو پبلک اتھارٹی برائے امور معذور سے جاری کردہ خط اپنے دفتر اور کام کی جگہوں پر جمع کروانا پڑے گا , جس میں یہ بات تحریر ہوگی کہ متعلقہ فرد اپنی معذوری کے باعث فنگر پرنٹس حاضری نظام کے استعمال سے قاصر ہے ۔اسی طرح، سول سروس کمیشن (سی ایس سی) نے 4،000 شہریوں کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے
جو سرکاری محکموں میں خودکار بھرتیوں کے نظام کے تحت کام کرنا چاہتے ہیں ۔ریجسٹرڈ شہریوں میں سے 300 شہری کام کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں اور کوائف جمع کروا چکے ہیں۔

To Top