کویت

کویت: نئے سال کی تقریبات کے لئے وزارت داخلہ کا سیکیورٹی پلان مکمل

کویت سٹی: 31 دسمبر کی رات سے نئے سال کی تقریبات کے لئے وزارت داخلہ کا سیکیورٹی پلان مکمل تیار ! رواں سال کے اختتام کے ساتھ ہی شہری و تارکینِ وطن نئے سال کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے سڑکوں و شاہراہوں پر نکل آتے ہیں اور عوام کی اتنی بڑی تعداد کو بغیر کسی حفاظتی منصوبے کے بغیر۔سنبھالنا ایک نا ممکن عمل ہے, ہر سال کی طرح اس سال بھی وزارت داخلہ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرلی , وزارت داخلہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر سیکیورٹی

مہم کا آغاز کردیا گیا ہے,سیکیورٹی مہم میں عوامی سلامتی , محکمہِ ٹریفک ,گلف روڈ ,ساحلی علاقوں اور کیمپوں کی حفاظت شامل ہے۔وزارت داخلہ نے شہریوں اور تارکینِ وطن کو تنبیہ کی کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری وزارت داخلہ سے رابطہ کریں خاص کر کویت ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
MOI آپریشن روم پر رابطے کے لئے 112 کا استعمال کریں

To Top