کویت

کویت: کویتی فوجی افسران نے گنیز اسکائی ڈائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کویت سٹی: کویتی فوجی افسران نے اسکائی ڈائیونگ کا عالمی ریکارڈ 13000 فٹ کی بلندی پر 63 اسکوائر میٹر کویتی پرچم لہرا کر توڑ دیا! ذرائع کے مطابق تین کویتی افسران نے قطر میں منعقد مقابلے میں کویت کا طویل جھنڈا جسکی لمبائی تقریباً 63 اسکوائر میٹر تھی تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر لہرا کر اسکائی ڈائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑ , اسکائی ڈائیونگ ٹیم میں کویتی لیفٹیننٹ کرنل فہد الیعقوب ,سالم المل اور ناصر الصباح شامل تھے۔گنیز جج کے مطابق کویتی اسکائی ڈائیورز کی بہترین کارکردگی کے باعث ٹیم یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔
آفیشل گنیز ورلڈ ریکادڈ سرٹیفیکیٹ حاصل کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل نے اپنے جذبات کو قلم بند کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بلند ارادہ تھا جو مشترکہ انتھک محنت کے باعث ایک بڑی کامیابی میں تبدیل ہوگیا,سالم المل نے اپنے ٹیم ممبر کے جذبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی مشترکہ محنت رنگ لے آئی۔

To Top