کویت

کویت: وزارت صحت کے غیر کویتی ملازمین کے معاہدوں میں توسیع کا امکان

کویت سٹی: وزارت صحت نے نگران حکام سے کئی غیر کویتی ملازمین کے نوکریوں کے معاہدوں کی توسیع کے لئے اجازت حاصل کرلی! ذرائع کے مطابق وزارتوں سے غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے اور کویتی ملازمین کو نوکریاں دینے کے فیصلے کے بعد ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی معاون کارکنان کے نام درج تھے, تاہم اب وزارت صحت نے اپنے غیر ملکی معاون ملازمین کی نوکریوں کے معاہدوں کی توسیع کے لئے نگران حکام سے منظوری حاصل کرلی ہے۔فروانیہ صباح اور جہرا کے صحت کے اظلاع میں کام کرنے والے
تارکین وطن ملازمین کے معاہدوں میں توسیع کی گئ ہے۔غیر ملکی ملازمین کے نوکریوں کے معاہدوں میں توسیع کی منظوری کے لئے 2۰6 ملین دینار کی لاگت آئی ہے۔ذرائع کے مطابق فارمیسی ایکسرے اور لیبارٹری کے تکنیکی ماہرین کے معاہدوں کی توسیع کی گئی ہے اور پانچ ماہ تک معاہدے کی مدت بڑھا دی گئی ہے ۔وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ںغیر کسی رکاوٹ کے عوام کو طبی خدمات مہیا کرنا ہے اور بڑی وجہ عملے کی قلت بھی ہے۔

To Top